رشمیکا مندانا اور وجے دیورکونڈا کی شادی 26 فروری 2026 کو اُدے پور میں ہوگی، تقریب میں صرف قریبی افراد شریک ہوں گے۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی، اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیورکونڈا کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔ یہ شادی 26 فروری 2026 کو اُدے پور کے تاریخی محل میں منعقد ہوگی، جہاں ایک نجی اور محدود دعوتی تقریب ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں صرف قریبی خاندان اور دوست شریک ہوں گے، جبکہ فلمی دنیا کے دیگر ستاروں کو بعد میں مدعو کرنے کا امکان ہے۔ تقریب میں روایتی ثقافتی عناصر اور فنون کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
یاد رہے کہ رشمیکا اور وجے دیورکونڈا نے اپنی منگنی 3 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں کی تھی، جس میں صرف قریبی افراد موجود تھے۔















