کلاسک ویڈیو گیمز ذہنی تناؤ کم کرنے میں معاون ہیں۔سائنسی تحقیق میں انکشاف

تحقیق میں کلاسک ویڈیو گیمز، جیسے سپر ماریو، کو ذہنی سکون میں اضافہ کا باعث قرار دیا گیا ہے، جو برن آؤٹ کا خطرہ کم کرتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کلاسک ویڈیو گیمز ذہنی تناؤ کم کرنے میں معاون: تحقیق

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امپیریل کالج لندن اور جاپان کی کیوشو سانگیو یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کلاسک ویڈیو گیمز جیسے سپر ماریو برادرز اور یوشی سیریز ذہنی سکون میں اضافہ کرتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان گیمز کے خوش رنگ مناظر اور سادہ موسیقی دماغ کو تازگی بخشتے ہیں اور برن آؤٹ کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ 41 طلبہ کے انٹرویوز میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ گیمز کھیلنے سے ذہنی دباؤ میں کمی اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

پروفیسر اینڈریاس آئزنگرچ کے مطابق یہ گیمز زندگی کی چھوٹی خوشیوں سے دوبارہ جڑنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ سروے میں شامل 336 طلبہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ گیمز زندگی سے اطمینان بڑھاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید زندگی کے دباؤ میں کبھی کبھار بچپن کی سادہ خوشیوں کو یاد کرنا بھی ذہنی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں