لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈائریکٹر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا، نئے ڈائریکٹر کی جلد تقرری ہوگی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو ان کی مدت ملازمت کے اختتام پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر کی اسامی پہلے ہی مشتہر کی جا چکی ہے اور نئے ڈائریکٹر کی تقرری میرٹ پر جلد کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خراب کارکردگی کی بنیاد پر ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے باوجود فوری کارروائی نہیں کی گئی۔














