پی ایس ایل میں 85 کروڑ کی گارنٹی صرف نئی ٹیموں کو ملے گی

پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کو 85 کروڑ کی گارنٹی پیش کی جبکہ موجودہ ٹیموں کو اس سے محروم رکھا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل میں 85 کروڑ کی گارنٹی صرف نئی ٹیموں کو ملے گی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 85 کروڑ روپے کی سینٹرل پول گارنٹی کی پیشکش صرف دو نئی ٹیموں تک محدود ہے۔ موجودہ فرنچائزز کے معاہدوں میں ایسی کوئی شق شامل نہیں کی گئی۔ ان سے صرف ایک اضافی صفحے پر دستخط کروائے گئے جبکہ بقیہ کنٹریکٹ پرانا ہی رہا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کو پی ایس ایل کے اگلے پانچ ایڈیشنز میں 85 کروڑ روپے کی کم از کم سینٹرل پول انکم گارنٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اگر کسی ٹورنامنٹ میں شیئر اس کم از کم ضمانتی رقم سے کم ہو تو بورڈ کمی پوری کرے گا۔ دونوں نئی فرنچائزز کو اگلے ٹورنامنٹ کی فیس میں کمی والی رقم کی رعایت بھی دی جا سکتی ہے۔

موجودہ پانچ ٹیمیں اس پیشکش سے محروم ہیں۔ ایک سے زائد ٹیم آفیشلز نے کہا کہ ہمیں ایسی کوئی آفر نہیں دی گئی۔ تاہم، سینٹرل پول میں عمومی طور پر ہر ٹیم کا شیئر 85 کروڑ سے زائد ہی ہوتا ہے۔ نئے اونرز کو راغب کرنے کے لیے یہ بہترین فیصلہ تھا جو ویلیوایشن کرنے والی غیرملکی کمپنی نے تجویز دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ فرنچائز کو کوئی بڑا نیا معاہدہ پیش نہیں کیا گیا۔ ان سے صرف ایک اضافی صفحے پر دستخط کروائے گئے جبکہ باقی کنٹریکٹ پرانا ہی رہا۔ 20 ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائزز کے فیصد حصے کا تعین پی سی بی کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں