خواجہ آصف نے کہا حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی گالی دیتی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے گالی گلوچ کی جاتی ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو تین سے چار بار مذاکرات کی پیشکش کی، تاہم پی ٹی آئی نے انکار کر دیا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اقتدار عارضی چیز ہے اور ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، جس کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔













