ٹرمپ کی ایران کو جوہری پروگرام پر سنگین نتائج کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو جوہری تنصیبات پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی ایران کو جوہری پروگرام پر سنگین نتائج کی دھمکی

فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جوہری تنصیبات کی تعمیر جاری رکھی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دوبارہ جوہری ڈھانچے کی تعمیر کی کوششوں میں مصروف ہے اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کو معاہدے پر آنا چاہیے، لیکن تسلیم کیا کہ بعض اوقات معاملات توقع کے مطابق نہیں بڑھتے۔

نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں پانچ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران نے کہا کہ وہ اسرائیل کے دوبارہ حملے کی صورت میں دفاع کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے غزہ کے منصوبے کے جلد آغاز اور تعمیرِ نو کی توقع ظاہر کی۔ روسی صدر پیوٹن کی رہائش پر یوکرینی حملے کی خبروں پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں