بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق موبائل فونز انسانی رویوں میں بڑی تبدیلی کا باعث بن رہے ہیں۔
بلغاریہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا، جنہوں نے کئی بڑے عالمی واقعات کی درست پیشگوئیاں کیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اس بار ان کی پیشگوئی موبائل فونز اور جدید ڈیجیٹل آلات سے متعلق ہے۔
بابا وانگا نے کہا تھا کہ مستقبل میں انسان چھوٹے الیکٹرانک آلات پر غیر معمولی حد تک انحصار کرے گا، جو انسانی رویوں میں بڑی تبدیلی کا باعث بنیں گے اور رشتوں کو متاثر کریں گے۔ ان کے مطابق یہ ڈیوائسز لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیں گی۔
انہوں نے خبردار کیا تھا کہ یہ آلات انسانی توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کو کمزور کریں گے اور ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ کریں گے، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی عالمی سطح پر ذہنی دباؤ اور تنہائی کو فروغ دے گی۔
آج کے دور میں اسمارٹ فونز نے بلاشبہ زندگی کو سہل بنایا ہے، مگر ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ موبائل فون کے حد سے زیادہ استعمال سے ذہنی مسائل اور سماجی تنہائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موبائل فون کی لت اب ایک سنجیدہ سماجی مسئلہ قرار دی جا رہی ہے۔















