آئی ایم ایف کا ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی، جس سے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کا ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر دی گئی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال سے ان گاڑیوں پر 18 فیصد کی سٹینڈرڈ شرح کے مطابق سیلز ٹیکس عائد کرنے پر زور دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، موجودہ قوانین کے تحت 1800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر 8.5 فیصد جبکہ 1801 سے 2500 سی سی تک کی گاڑیوں پر 12.75 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کو سیلز ٹیکس کے آٹھویں شیڈول سے نکال کر نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کیا جائے۔

یہ اقدام آئندہ مالی سال سے ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، جس سے صارفین اور مقامی آٹو انڈسٹری متاثر ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں