اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے سفارتی استثنیٰ کو ختم کر دیا ہے، جس سے قانونی کارروائی ممکن ہو گی۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے سفارتی استثنیٰ کو ختم کر دیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے قانون سازی کی منظوری دی، جس کے تحت اسرائیلی عدالتوں میں انروا کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہو سکے گی۔ اس قانون کے تحت اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں انروا کے دو دفاتر ضبط کر سکیں گے۔
نئے قانون کے مطابق اسرائیلی کمپنیاں انروا کے اداروں کو پانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی۔ اسرائیل نے گزشتہ سال بھی انروا پر پابندی عائد کی تھی۔ انروا نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل یو این ایجنسی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ یہ ایجنسی پورے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔














