پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے سال پر 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔
اوگرا نے ورکنگ پیپر حکومت کو بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، حکومت ریونیو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے جاری کیا جائے گا۔ اگر حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو عوام کو نئے سال پر ریلیف مل سکتا ہے۔














