پاکستان میں خواتین میں پولی سسٹک اووری سنڈروم عام، ماہرین کا انتباہ

کراچی میں ماہرین نے خبردار کیا کہ پاکستان میں زچگی کی عمر کی خواتین پولی سسٹک اووری سنڈروم کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجوہات موٹاپا اور غیر صحت مند طرز زندگی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں خواتین میں پولی سسٹک اووری سنڈروم عام، ماہرین کا انتباہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں زچگی کی عمر کو پہنچنے والی خواتین کی اکثریت پولی سسٹک اووری سنڈروم کا شکار ہیں۔ ماہر امراض نسواں کے مطابق دنیا بھر میں 70 فیصد خواتین اس بیماری سے لاعلم ہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں خواتین کی بیماریوں سے آگاہی سیشن میں ماہرین نے خبردار کیا کہ موٹاپا، جنک فوڈ کا بڑھتا ہوا استعمال اور جسمانی سرگرمی کی کمی کی وجہ سے کم عمر لڑکیاں بھی اس مرض کا شکار ہو رہی ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ زچگی کی عمر کو پہنچنے والی ایک کروڑ خواتین کو مفت تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ملک بھر میں ایک سو کلینکس قائم کیے جائیں گے۔

ایک تحقیق کے مطابق سول اسپتال کی گائنی او پی ڈی میں آنے والی 55 فیصد خواتین پی سی او سی جیسی ہارمونل بیماری کا شکار پائی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں