پاکستان میں 2025 میں قدرتی آفات سے شدید نقصان، حکومت نے 245 روزہ پلان تیار کر لیا

2025 میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب شدید قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا، جس نے قیمتی جانیں اور مالی نقصان پہنچایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 2025 میں قدرتی آفات سے شدید نقصان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے 2025 میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب شدید قدرتی آفات کا سامنا کیا۔ خشک سالی، شدید بارشیں، ٹینس بال سائز کی ژالہ باری اور گلاف کی وجہ سے کئی علاقوں میں تباہی ہوئی، جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور مالی نقصان بھی ہوا۔

ڈاکٹر طیب شاہ، سینئر ڈائریکٹر ٹیک این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 2025 کے آغاز میں بارش کا تخمینہ 38 سے 42 فیصد کم رہا اور 7 سے 8 ہیٹ ویوز دیکھی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار مون سون بیسنز کا تصور پیش کیا گیا ہے تاکہ فلڈ پلین علاقوں میں تعمیرات کو روکا جا سکے۔

نئے سال میں 20 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے حکومت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھوٹے ڈیمز سمیت دیگر تجاویز پر عمل درآمد کے لیے 245 روزہ پلان تیار کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں