لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا، ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ پتنگ کی ڈور سے ماضی میں جانوں کا نقصان ہوا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بسنت کی اجازت کے لیے جاری ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
یہ درخواست ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات سے ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ درخواست کے مطابق، ڈپٹی کمشنر لاہور نے چھ، سات اور آٹھ فروری کو بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔













