پشاور ہائیکورٹ: کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت نہیں

پشاور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف درخواست خارج کر دی، کہا کہ پاکستان میں قانونی حیثیت نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور ہائیکورٹ: کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت نہیں

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

جسٹس کامران حیات میاں خیل نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ حکومت نے ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 متعارف کرایا ہے، جس کے تحت لائسنسنگ اور ریگولیشن کے لئے قانونی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے مراسلوں میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار کو جرم قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس کے لیے کوئی سزا مقرر کی گئی ہے۔ کرپٹو اور ڈیجیٹل فاریکس ٹریڈنگ کی ریگولیشن پالیسی اور قانون سازی کا معاملہ ہے، جو عدالتی اختیار میں نہیں آتا۔

عدالت نے مزید کہا کہ قانون سازی اور پابندی کا اختیار انتظامیہ اور مقننہ کے پاس ہے اور ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 کے تحت ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے، جس سے درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں