چین کی میگلیو ٹرین نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ توڑ دیا

چینی سائنس دانوں نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے میگلیو ٹرین چلانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کی میگلیو ٹرین نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے سائنس دانوں نے سپر کنڈکٹنگ میگلیو ٹرین کے ذریعے دنیا کو حیران کر دیا ہے، جب یہ ٹرین 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر گئی۔

یہ تجربہ 25 دسمبر کو چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے انجام دیا۔ ٹرین کو 400 میٹر لمبے ٹریک پر چلایا گیا، جہاں یہ ریکارڈ رفتار تک پہنچ کر محفوظ طریقے سے روک دی گئی۔

یہ ٹرین انجینئرز کی ٹیم نے 10 سال کی محنت سے تیار کی ہے اور یہ اب تک کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرین ہے۔ پہلے جنوری میں یہ ٹرین 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچی تھی، لیکن اب اس نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ٹرین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹریک کو نہیں چھوتی، بلکہ مقناطیسی قوت سے ہوا میں اٹھ کر حرکت کرتی ہے، جس کی وجہ سے فریکشن کم ہوتا ہے اور رفتار زیادہ ہوتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو مستقبل میں راکٹ لانچ کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اور اگر مسافر ٹرینوں میں اپنایا گیا تو بڑے شہروں کے درمیان سفر کے وقت میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں