حماس کے ترجمان اور میڈیا سربراہ ابو عبیدہ، شہید،القسام بریگیڈز کی تصدیق

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ، جن کا اصل نام حذیفہ الکحلوت تھا، کی شہادت کا اعلان ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابو عبیدہ، حماس کے ترجمان اور میڈیا سربراہ کی شہادت

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے ترجمان اور میڈیا ونگ کے سربراہ حذیفہ الکحلوت کی شہادت کا اعلان کیا ہے، جو ‘ابو عبیدہ’ کے نام سے معروف تھے۔

ابو عبیدہ کا اصل نام حذیفہ سمیر عبداللہ الکحلوت تھا اور وہ 1984 میں سعودی عرب میں پیدا ہوئے جہاں ان کا خاندان فلسطین کے عسقلان گاؤں سے ہجرت کر کے آیا تھا۔ بعد ازاں، وہ اپنے خاندان کے ساتھ شمالی غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ میں مقیم ہو گئے۔

حذیفہ الکحلوت نے اسلامک یونیورسٹی آف غزہ میں شریعت اور دینی علوم کی تعلیم حاصل کی۔ وہ فلسطینی مزاحمت کی آواز کو مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے ماہر تھے اور عسکری کارروائیوں کی خبریں فراہم کرتے رہے۔

ابو عبیدہ نے 2000 میں دوسری انتفاضہ کے دوران حماس میں شمولیت اختیار کی اور 2004 میں اسرائیلی حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے پہلی بار میڈیا میں سامنے آئے۔

ان کے کردار کی وجہ سے وہ اسرائیلی شہریوں اور فوج کے نزدیک ایک اہم ہدف بن گئے تھے اور انہوں نے اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں