وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہنگامے کی رپورٹ پیش

پنجاب اسمبلی انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہنگامے کی رپورٹ پیش کردی، شناختی تصدیق کی تاکید۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہنگامے کی رپورٹ پیش

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہونے والے ہنگامے کی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مطیع اللہ برکی نامی شخص رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بن کر اسمبلی میں داخل ہوا، جب سیکیورٹی اسٹاف نے انہیں باہر نکالنے کی کوشش کی تو ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی اسسٹنٹ اعزاز رضا کی وردی پھاڑ دی گئی، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی مکمل تصدیق یقینی بنائی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں