روس نے یوکرین پر صدر پیوٹن کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی کوشش کا الزام لگایا، جبکہ یوکرینی صدر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائشگاہ نوگوروڈ پر ڈرون حملے کی کوشش کی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ روس نے تمام ڈرون مار گرائے اور نقصان سے بچا لیا۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ یہ کارروائیاں روس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور روس اپنی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے ایسی کوئی کارروائی نہیں کی اور روس صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو متاثر کر رہا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن کے گھر پر حملے کی کہانی جھوٹی ہے، اور روس یوکرین کے خلاف اضافی حملوں کا جواز بنا رہا ہے۔















