سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر پابندی

محکمہ تعلیم نے سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی، خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر پابندی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، ملازمین کسی بھی سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی اپنے عہدے یا سرکاری حیثیت کو سیاسی اثر و رسوخ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کسی بھی قسم کی سیاسی تشہیر، حمایت یا مخالفت پر مکمل پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جس میں قواعد و ضوابط کے تحت تادیبی اقدامات شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں