اسحاق ڈار نے چینی سفیر سے ملاقات میں پاکستان کی ون چائنہ پالیسی پر مکمل کاربندی کا اعادہ کیا اور تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ تسلیم کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات کے دوران پاکستان کی ون چائنہ پالیسی پر مکمل کاربندی کا اعادہ کیا ہے۔
اس ملاقات میں چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ زی کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی، جس پر اسحاق ڈار نے چین کی مضبوط حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تمام بنیادی معاملات پر بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ تسلیم کرتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد اور علاقائی امن کے لیے لنگر قرار دیا۔











