پنجاب میں اَن پڑھ افراد کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی

پنجاب میں اَن پڑھ افراد کی تعداد 16 لاکھ ہو گئی، ضلع قصور سب سے زیادہ متاثر۔ اسمبلی میں محکمہ خواندگی کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں اَن پڑھ افراد کی تعداد 16 لاکھ، قصور سرفہرست

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں اَن پڑھ افراد کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جس میں ضلع قصور سب سے زیادہ متاثر ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی احسن رضا نے انکشاف کیا کہ ضلع قصور میں اَن پڑھ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور سوال اُٹھایا کہ ان لوگوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری کون لے گا۔ انہوں نے محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کو بند کرنے کے بجائے اس کے توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

احسن رضا نے مزید کہا کہ صوبے میں خواندگی کی شرح 64 فیصد ہے جبکہ تعلیم کے 16 منصوبے 2005 میں شروع ہوئے تھے، جن میں سے اب صرف دو چل رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب اور ملک بھر میں اَن پڑھ افراد کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری لٹریسی چودھری نوید اشرف نے بتایا کہ ضلع قصور میں محکمہ لٹریسی کے 632 اساتذہ تعلیمی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 20,273 سکول قائم کیے گئے ہیں جن میں 6,80,000 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور پنجاب کا لٹریسی ریٹ 66 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں