بانی پی ٹی آئی کی کل اڈیالہ جیل میں وکلاء اور خاندان سے ملاقات

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی وکلاء اور خاندان کے افراد سے ملاقات کل ہوگی جس میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر بات چیت متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور خاندان سے ملاقات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور خاندان کے افراد سے ملاقات کل منگل کو ہوگی۔

پارٹی نے ملاقات کے لیے چھ وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کی ہے جس میں سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر خان، طاہر سلطان، ملک شجاعت جندراں، محمد مدثر اور احمد ندیم گورائیہ شامل ہیں۔

کل ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشری بی بی کے خاندان کے افراد بھی موجود ہوں گے۔

اس ملاقات کو پارٹی کے اہم رہنماؤں اور بانی کے قریبی افراد کے درمیان رابطے اور مشاورت کا موقع قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی امور پر بھی بات ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں