سال 2025 میں سونا اور اسٹاک مارکیٹ نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو سب سے زیادہ منافع دیا۔ سونے کی قیمت میں 73 فیصد اور اسٹاک مارکیٹ میں 48 فیصد اضافہ ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو سونے اور اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ منافع حاصل ہوا، جب کہ رئیل اسٹیٹ اور ڈالر میں سرمایہ کاری نے کم فائدہ پہنچایا۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق، سونے کی قیمت میں 73 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی قیمت جنوری سے دسمبر تک دو لاکھ 33 ہزار سے چار لاکھ پانچ ہزار روپے تک پہنچی، جب کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 4503 امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔
رئیل اسٹیٹ میں بھی کچھ اضافہ دیکھا گیا، کراچی اور لاہور کے کمرشل پلاٹس کی قیمتوں میں 18 فیصد اور رہائشی پلاٹس میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈی ایچ ایز میں گھروں کی قیمتوں میں بھی آٹھ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔














