وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیووس دورے کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف جنوری 2026 میں سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف ڈیووس دورے کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف جنوری 2026 میں سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جو انیس سے 23 جنوری کو منعقد ہوگا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور پاکستان کے مستقل نمائندہ برائے جنیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے مجوزہ پروگرام، ایجنڈے اور طے شدہ ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ڈیووس میں عالمی سربراہانِ مملکت، حکومتوں اور معروف مالیاتی و کاروباری اداروں کی قیادت سے زیادہ سے زیادہ ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جائیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں