مارخور ٹرافی ہنٹ پر وفاقی حکومت اور صوبائی محکمہ وائلڈ لائف میں تنازعہ

خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ پر وفاق اور صوبے میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ صوبہ شکار کو اپنے دائرہ اختیار میں سمجھتا ہے، وفاق نے پابندی عائد کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ پر وفاق اور صوبے کا تنازع

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبائی محکمہ وائلڈ لائف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ وفاق نے نان ایکسپورٹیبل شکار پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ صوبہ اس کو اپنے دائرہ اختیار میں سمجھتا ہے۔

چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف نے سیکریٹری محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ اکتوبر 2024 میں کوہستان اور چترال میں 6 مارخور کے شکار کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم وفاقی سائٹس مینجمنٹ اتھارٹی کی حالیہ پابندی اس فیصلے سے متصادم ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبہ 10 مارخور، 31 آئی بیکس اور 6 گرے گورال کے شکار کی نیلامی مکمل کرچکا ہے، جس سے 5 لاکھ 53 ہزار امریکی ڈالر آمدن ہوئی۔ اس شکار کے کوٹے پر اعتراضات ملک کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

سیکریٹری محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا جنید خان نے کہا ہے کہ معاملہ قانون کے مطابق وفاقی اداروں کے ساتھ حل کیا جائے گا اور کے پی میں جنگلی جانور مطلوبہ معیار سے زائد تعداد میں موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں