انڈر 19 سہ فریقی سیریز میں سمیر منہاس اور محمد عثمان کی شاندار سنچریاں ، 355 رنز کا ہدف

ہرارے میں سہ فریقی انڈر 19 سیریز کے میچ میں سمیر منہاس اور محمد عثمان کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو 355 رنز کا ہدف دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سمیر منہاس اور محمد عثمان کی شاندار سنچریاں، پاکستان کا 354 رنز کا ہدف

ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انڈر 19 نے سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے کو 355 رنز کا ہدف دیا۔ سمیر منہاس اور محمد عثمان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنائے۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ پاکستانی اوپنرز نے مضبوط آغاز دیا جس کی بدولت ٹیم نے بڑا اسکور کیا۔

سمیر منہاس نے 106 گیندوں پر 142 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ محمد عثمان نے 112 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ حذیفہ احسن نے بھی 54 رنز کا تعاون دیا۔

پاکستانی اننگز میں سمیر منہاس اور محمد عثمان کی شاندار شراکت نے ٹیم کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔

دیگر متعلقہ خبریں