آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیرتسلی بخش قرار دیا

آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔ پچ بولرز کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیرتسلی بخش قرار دیا

میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیرتسلی بخش قرار دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچ ریفری نے پچ کو غیرتسلی بخش قرار دیا ہے، میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے اور پچ ریٹنگ کے چار درجوں میں سے تیسرے درجے کی رینکنگ دی گئی ہے۔

آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو نے کہا کہ ایم سی جی کی پچ بولرز کے لئے زیادہ فائدہ مند تھی۔ ایم سی جی میں ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ دو روز میں ختم ہوگیا تھا، پہلے روز 20 اور دوسرے روز 16 وکٹیں گریں، کوئی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا۔

دیگر متعلقہ خبریں