وزیر ریلوے کا نابینا قلی کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان

جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر نابینا قلی کی بیٹی کے سہارے سامان اٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے نے نوٹس لیا اور ان کے بیٹے کو ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر ریلوے کا نابینا قلی کی مدد کے اعلان پر نوٹس

جیکب آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر نابینا قلی اکبر علی جمالی کی بیٹی کے سہارے سامان اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نوٹس لیا ہے۔

اکبر علی جمالی برسوں سے اپنی کمسن بیٹی کی مدد سے مسافروں کا سامان اٹھاتے رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے جمالی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے بیٹے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اکبر علی جمالی سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی ہے اور ان کے ممکن علاج کے لیے اپنی جیب سے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی مزید ویلفیئر اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

یہ قلی اپنی بیٹی کی مدد سے، جو صرف چھ یا سات سال کی ہے، محنت کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں