وزیراعلیٰ بلوچستان کی بندوق کے بجائے مذاکرات کی دعوت

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بندوق کے بجائے مذاکرات کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کو لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ہے اور ریاست کے دروازے کھلے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ بلوچستان کی بندوق کے بجائے مذاکرات کی دعوت

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بندوق کے ذریعے کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے گمراہ افراد کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ بلوچ عوام کو لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی بطور چیف آف بگٹی دستاربندی کی تقریب میں انہوں نے عوام کی خدمت کا عزم دہرایا اور بگٹی قبائل کے 300 بچوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کا اعلان کیا تاکہ انہیں تعلیم فراہم کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بندوق اٹھانے والے واپس آئیں اور ہتھیار ڈالیں ورنہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دروازے کھلے ہیں اور بندوق کے ذریعے نظریہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں