بھوٹان کے بولر سونم ییشے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

بھوٹان کے سونم ییشے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ قائم کیا، میانمار کے خلاف محض 7 رنز دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھوٹان کے بولر سونم ییشے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی

تھیمفو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھوٹان کے بولر سونم ییشے نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 8 وکٹیں حاصل کر لیں۔ یہ کارنامہ انہوں نے میانمار کے خلاف میچ میں انجام دیا، جہاں انہوں نے محض 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سونم ییشے کی شاندار بولنگ کی بدولت میانمار کی ٹیم 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 45 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ کارکردگی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں بہترین بولنگ اسپیلز میں شامل ہو گئی ہے۔

سونم ییشے نے 8 وکٹیں لے کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے سابقہ ریکارڈ کو پچھاڑ دیا، جو پہلے ایک اننگز میں 7 وکٹوں کا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ماضی کے نمایاں بولنگ ریکارڈز میں پاکستان کے کھلاڑی نمایاں رہے ہیں، جن میں عمر گل، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور شاداب خان شامل ہیں۔

سونم ییشے کی یہ غیر معمولی کارکردگی بھوٹان ہی نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ بن گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں