اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اصرار

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال کیا، زیرِ التواء مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اصرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لئے اقدام تیز کر دیے ہیں۔ انہوں نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط بھیج دیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سردار ایاز صادق کی ہدایت پر چیف وہپ حزبِ اختلاف عامر ڈوگر کو ایک اور خط ارسال کیا ہے، جس میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف کے عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ اس نوعیت کا خط بھیجا گیا۔ اس سے قبل 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19 دسمبر کو بھی خطوط بھیجے جا چکے ہیں۔ سیکرٹریٹ کے مطابق زیرِ سماعت مقدمات کی معلومات قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے آئینی اور قانونی تقاضوں کے لئے ضروری ہیں، جبکہ بعض مقدمات میں سیکرٹریٹ بھی فریق ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ معلومات موصول ہونے کے بعد ہی قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں