کتب بینی ذہانت بڑھانے کا مؤثر ترین مشغلہ قرار

ماہرین کے مطابق کتب بینی ذہانت بڑھانے کا بہترین مشغلہ ہے، جو تجزیاتی اور تنقیدی سوچ کو پروان چڑھاتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کتب بینی ذہانت بڑھانے کا مؤثر ترین مشغلہ قرار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی نشونما کے لیے کتب بینی سب سے مؤثر مشغلہ ہے جو انسان کو زیادہ ذہین بناتا ہے۔

مطالعہ دماغ کے مختلف حصوں کو فعال کرتا ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے، جس سے تجزیاتی اور تنقیدی سوچ بھی پروان چڑھتی ہے۔

مطالعہ سے قوتِ بیان، اظہارِ خیال، تخیل اور توجہ میں بہتری آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دینی، سائنسی، فلسفہ، تاریخ اور معیاری فکشن کا مطالعہ خاص طور پر مفید ہے۔

ان مشاغل کے علاوہ شطرنج کھیلنا، نئی زبان سیکھنا اور لکھنے کی عادت بھی ذہنی وسعت میں اضافہ کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں