رحیم یارخان میں سگریٹ نوشی کے دوران شعلہ لگنے سے اقبال نامی شخص بری طرح جھلس گیا، جسے شیخ زاید اسپتال منتقل کیا گیا۔
رحیم یارخان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور کی بستی بھٹی میں سگریٹ نوشی کے دوران ایک شعلہ کپڑوں پر گرگیا، جس کے باعث 45 سالہ اقبال بری طرح جھلس گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شعلے سے کپڑوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں اقبال شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر تحصیل اسپتال لیاقت پور اور بعد ازاں شیخ زاید اسپتال رحیم یارخان منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ شخص کا جسم 30 فیصد جل چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔














