2026 میں عالمی تنازعات بڑھنے کا امکان، امریکی رپورٹ

امریکی رپورٹ کے مطابق 2026 میں عالمی تنازعات بڑھنے کا خدشہ ہے، جو عالمی امن اور امریکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2026 میں عالمی تنازعات بڑھنے کا امکان، امریکی رپورٹ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا 2026 میں عدم استحکام اور تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے، جو عالمی امن اور امریکی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ غزہ، یوکرین، پاک بھارت و افغانستان سمیت کئی محاذوں پر کشیدگی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی امن کو درپیش خطرات دوسری جنگِ عظیم کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ میں امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین نے ممکنہ تنازعات کا جائزہ لے کر انہیں شدت اور اثرات کے لحاظ سے درجہ بند کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی بعض سخت پالیسیوں نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور امن سازی کے اداروں اور فنڈنگ کو کمزور کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان سے جڑے کئی ممکنہ سیکیورٹی خطرات کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ مسلح تصادم اور افغانستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امریکا کو سب سے زیادہ خطرات اس لیے لاحق ہیں کیونکہ اس کے دنیا بھر میں وسیع اتحادی اور سکیورٹی وعدے موجود ہیں۔ خطرناک تنازعات میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل اور فلسطینیوں کی جھڑپیں، روس اور یوکرین کی جنگ، اور چین کا تائیوان پر دباؤ شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں