بھارت کا دریائے چناب پر نیا منصوبہ، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی

شیری رحمان نے بھارت کے دریائے چناب پر منصوبے کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے آبی حقوق پر حملہ کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کا دریائے چناب پر نیا منصوبہ، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے دریائے چناب پر بھارت کے دلہستی اسٹیج ٹو ہائیڈرو پاور منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے آبی حقوق پر براہ راست حملہ ہے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دریائے چناب پر نئے بھارتی منصوبے سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے اور دلہستی اسٹیج ٹو منصوبہ پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے اور حالیہ دنوں میں دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی بھارتی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ شیری رحمان نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی ضمانتوں کے تحت طے شدہ ہے اور پاکستان کے دریاؤں پر اجارہ داری کی کوئی کوشش سخت نتائج کو جنم دے سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں