گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، اے برینڈ اور بی برینڈ نے قیمتیں بڑھا دیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا ہے، اے برینڈ اور بی برینڈ نے اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
اے برینڈ کے تیل اور گھی کی قیمت 550 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 590 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
بی برینڈ کے تیل کی قیمت 450 روپے سے 500 روپے فی لیٹر اور گھی کی قیمت 450 روپے سے 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ پچھلے 15 سے 20 دنوں کے دوران ہوا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق طلب اور رسد کے فرق اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہیں۔















