میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پراپیگنڈا کے ذریعے شہر کی اچھائیاں چھپانے کا الزام لگایا اور کہا کہ خدمت کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں پراپیگنڈا کے ذریعے اچھی چیزیں چھپا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ فیصلہ سازی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وہ شہر کو چند افراد کی خاطر یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤنز کے لوگ خود بھی کچھ نہیں کرتے اور دوسروں کو بھی کام نہیں کرنے دیتے۔














