بائیو میٹرک نظام نے جعلی سمز اور بینک فراڈ بے نقاب کر دیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گینگ گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے غیر قانونی طور پر سم ایکٹیویشن اور بینک اکاؤنٹس سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ڈوپلیکیٹ سمز کے ذریعے متعدد بینک صارفین کو قیمتی سرمائے سے محروم کرنے والے گینگ کو پکڑ لیا ہے۔ ایجنسی نے تحقیقات مزید تیز کردی ہیں۔
ملزمان عثمان، نیئر اور ریاض نادرا لنک ایم بی وی ایس سسٹم استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی جعلی سمز جاری کرتے تھے اور ان کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سے رقوم منتقل کی جاتی تھیں۔ ایجنسی نے سم ڈیوائسز سمیت مشتبہ ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔
سائبر ایکسپرٹس کے مطابق بینکوں کو جدید سسٹم استعمال کرنے کی ضرورت ہے، جیسے گوگل یا مائیکروسافٹ کے عالمی سطح کے سافٹ ویئرز۔ انہوں نے بینکوں کے ڈیٹا سنٹرز کو گلوبل سافٹ ویئرز کے ذریعے محفوظ بنانے کی تجویز دی ہے۔















