وفاقی حکومت نے کپاس کی برآمدات کا معاملہ اسٹیٹ بینک کے سپرد کر دیا

وفاقی حکومت نے کپاس کی برآمدات کے معاملات کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے لے کر اسٹیٹ بینک کے سپرد کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت نے کپاس کی برآمدات کا معاملہ اسٹیٹ بینک کے سپرد کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے کپاس کی برآمدات کا معاملہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے لے کر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سپرد کر دیا ہے۔

وزارت تجارت نے اس حوالے سے ایس آر او 2486(1)/2025 جاری کیا ہے، جس میں درآمدات اور برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت برآمدات پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی گئی ہے۔

نئے حکم کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے پاس کنٹریکٹ کی کل مالیت کا 1% سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانا ہوگا اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ تصدیقی خط کو کسٹم حکام کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔ خریداری کے لئے ناقابل واپسی لیٹر آف کریڈٹ کھولنا ہوگا اور معاہدے کی کھیپ ایک سو اسی دن کے اندر مکمل کرنی ہوگی۔ معاہدے کی مقررہ وقت میں تکمیل نہ ہونے کی صورت میں نہ بھیجی گئی مقدار کے مطابق سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کر لیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں