ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی، ڈونباس کا معاملہ حل طلب ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم

فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات بغیر کسی بڑے بریک تھرو کے ختم ہو گئی۔ یہ ملاقات فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ مارالاگو میں دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

اس ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبے کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی، تاہم یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کے مستقبل کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کو روکنے کے معاہدے کے قریب ہیں، لیکن مذاکرات کے کچھ نکات پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ مذاکرات میں 90 فیصد نقاط پر اتفاق ہو چکا ہے، لیکن ڈونباس کا معاملہ ابھی تک حل طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یوکرینی عوام ہی کریں گے۔ دوسری طرف، امریکی صدر نے ڈونباس کو آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں