حیدرآباد میں کھلے نالے میں گرنے سے ایک اور بچی جاں بحق

حیدرآباد میں کھلے نالے میں گر کر 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، یہ واقعہ بائی پاس ٹاؤن ہالا ناکہ میں پیش آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حیدرآباد میں کھلے نالے میں گرنے سے ایک اور بچی جاں بحق

حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حیدرآباد میں ایک ماہ کے دوران دوسرا افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 5 سالہ بچی کھلے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

یہ واقعہ بائی پاس ٹاؤن ہالا ناکہ میں پیش آیا جہاں 5 سالہ مریم نالے میں گر گئی۔ اسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

یہ دوسرا واقعہ ہے جب حیدرآباد میں بچے کھلے نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ چند روز قبل لطیف آباد میں بھی ایک 3 سالہ بچی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں