پنجاب کیٹل کمپنی میں من پسند ٹھیکیداروں کی مالی بے ضابطگیوں سے 21 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں من پسند ٹھیکیداروں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ برائے 2022-23 میں بتایا گیا کہ ٹھیکیداروں نے 21 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
یہ ٹھیکیدار پارکنگ اور جانوروں پر ٹیکس کے ٹھیکہ کی رقم مکمل ادا کیے بغیر ہی 58 ملین روپے کے ٹھیکہ کے بعد 12 ملین روپے ادا کرکے فرار ہو گئے۔
کمپنی کو دوبارہ ٹھیکہ 14 ملین روپے میں دینا پڑا، جس سے مزید 21 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ کمپنی نے ٹھیکیداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی انہیں بلیک لسٹ کیا۔














