تحقیق کے مطابق، کھانے کے دوران موبائل یا ٹی وی دیکھنے سے پیٹ کی چربی بڑھ سکتی ہے اور دائمی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حالیہ تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ کھانے کے دوران موبائل یا ٹی وی دیکھنے سے پیٹ کی چربی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے دائمی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، جب لوگ کھانے کے دوران اسکرین پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، تو وہ کھانے کی مقدار اور ذائقے پر دھیان نہیں دیتے، جس کے نتیجے میں زیادہ کھانا کھانے کی عادت بن سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل یا ٹی وی دیکھنے سے کھانے کی خوشبو اور ذائقے سے لطف اٹھانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جس سے پروسیسڈ اور غیر صحت بخش کھانوں کی طرف جھکاؤ بڑھتا ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے کھانے کے دوران اسکرین سے دور رہیں، آہستہ کھائیں اور کھانے کے ذائقے سے لطف اٹھائیں۔















