عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی نرخوں میں کمی متوقع ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز پر ان کے نرخوں میں کمی متوقع ہے۔
پیٹرول کی عالمی قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے، جس کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 66 پیسے تک آ گئی ہے، جو 11 روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 79 ڈالر 92 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 155 روپے 35 پیسے تک آ گئی ہے، جو 9 روپے 57 پیسے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، لیکن عالمی قیمتوں کی روشنی میں یہ امکان بڑھ گیا ہے۔














