ایف بی آر نے شوگر مانیٹرنگ میں غیرحاضر اہلکار معطل کر دیے

ایف بی آر نے شوگر ملوں کی نگرانی سے غیرحاضر چھ اہلکاروں کو معطل کیا، نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کا آغاز۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر نے شوگر ملوں کی ڈیوٹی سے غیرحاضر اہلکار معطل کیے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف بی آر نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ان اہلکاروں کو شوگر کی پیداوار کی موثر اور شفاف نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی غیر حاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہور کی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا۔

ایل ٹی او لاہور نے غفلت اور لاپروائی کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی ہے۔ ایف بی آر نے ان اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط، دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اور فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں