بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنے اور قومی اداروں پر حملے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے الیکٹرول ریفارمز ضروری ہیں۔

لاڑکانہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی اپنے لیڈر کی گرفتاری یا کیسز کے باعث قومی اداروں پر حملے کرے گی تو ایکشن پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔
بلاول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقا کے لیے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانے کے لیے صدر آصف علی زرداری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ الیکشن جلد ہونے کا امکان نہیں، نئے انتخابات سے قبل الیکٹرول ریفارمز ضروری ہیں جن پر سب کو اعتماد ہو۔ انہوں نے عوام کی معاشی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر غور کرنا چاہیے۔













