سنیل شیٹی نے تمباکو برانڈ کی 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کی

سنیل شیٹی نے تمباکو برانڈ کی بھاری پیشکش مسترد کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے بہترین مثال قائم کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنیل شیٹی نے تمباکو برانڈ کی 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک تمباکو برانڈ کی تشہیر کے لیے ملنے والی 40 کروڑ روپے کی بھاری پیشکش مسترد کر دی۔ سنیل شیٹی نے بتایا کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں اور وہ کسی ایسی چیز سے وابستہ نہیں ہو سکتے جس پر انہیں ذاتی طور پر یقین نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی پیسے کی خاطر اپنی اقدار یا اپنے بچوں کے نام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ آج کل فلموں میں زیادہ متحرک نہیں ہیں، لیکن 17 اور 18 سال کے نوجوان آج بھی انہیں اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ انہوں نے اپنی والد کی طویل علالت اور انتقال کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ عالمی وبا کے بعد سنیل شیٹی نے خود پر خاص توجہ دی، جس کے نتیجے میں مالی استحکام نے ان کی زندگی میں ذہنی سکون اور اعتماد پیدا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں