حکومت پنجاب نے سی سی ڈی کو آن لائن فراڈ کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا ہے تاکہ معصوم شہریوں کو لوٹنے والے منظم گروہوں سے نمٹا جا سکے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پنجاب نے سی سی ڈی کو آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے منظم گروہوں کے خلاف کارروائی کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام آن لائن وارداتوں میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے، جس سے معصوم شہری اپنی کمائی سے محروم ہو جاتے ہیں۔
تنخواہ دار اور کاروباری طبقہ ان ملزمان کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ بےنظیر انکم سپورٹ حاصل کرنے والوں کو بھی لوٹا جا رہا ہے۔ سی سی ڈی ان ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی تاکہ ان کی جائیدادوں کی قرقی بھی عمل میں لائی جائے۔
یہ فیصلہ منشیات فروشوں کے خلاف سی سی ڈی کے کامیاب آپریشن کے بعد کیا گیا ہے۔















