عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
عالمی منڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی بیرل قیمت 69 ڈالر 73 سینٹ ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہو کر 69 ڈالر 73 سینٹ ہو چکی ہے، جس میں 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی بیرل پیٹرول پر پریمیم 38 سینٹ اضافے کے بعد 5 ڈالر 14 سینٹ تک پہنچ گیا۔
ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 48 پیسے اور کسٹم ڈیوٹی میں 71 پیسے کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں 11 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل قیمت 79 ڈالر 92 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 1 روپے 76 پیسے کمی اور ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے 57 پیسے کمی ہوئی ہے۔
پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ اوگرا حکومت کو 31 دسمبر کو ورکنگ پیش کرے گی، جس میں حکومت کے پاس ٹیکسز اور لیوی کے نفاذ کا اختیار ہوگا۔













