دبئی میں 2026 کے استقبال کیلیے 40 مقامات پر آتش بازی

دبئی حکومت نے 2026 کے آغاز پر 40 مقامات پر آتش بازی کا اعلان کیا، جس سے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے جشن کو یادگار بنایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی میں 2026 کے استقبال کیلیے 40 مقامات پر آتش بازی

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی حکومت نے سالِ نو 2026 کے استقبال کے لیے شہر کے 40 مقامات پر شاندار آتش بازی کا اعلان کیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات جیسے برج خلیفہ، دبئی فریم، پام جمیرا اور برج العرب پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہوں گے۔

دیگر مقامات جیسے دی ورلڈ آئی لینڈز، فیسٹول سٹی، گلوبل ویلیج، السیف، حتہ اور بلیو واٹرز میں بھی رنگارنگ تقاریب منعقد ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں جیسے ابوظہبی، شارجہ اور راس الخیمہ میں بھی 10 سے زائد مقامات پر آتش بازی کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے یہ لمحہ یادگار بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں